ریور سائیڈ ، امریکہ: امریکی انجینیئروں نے ایسا انوکھا کاغذ تیار کیا ہے جس پر لکھنے کے لیے الٹراوائلٹ روشنی اور مٹانے کے لیے حرارت استعمال کی جاتی ہے اور اس پر بار بار 80 مرتبہ لکھا جاسکتا ہے۔یونیورسٹی ا?ف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کے پروفیسر یاڈونگ یِن اور ان کے ساتھیوں کے تیار کردہ کاغذ میں سالڈ اسٹیٹ فوٹو ریورسیبل کلر سوئچنگ سسٹم استعمال کیا گیا ہے جو دیکھنے اور چھونے پر عام کاغذ جیسا دکھائی دیتا ہے۔ اسے کسی بھی سیاہی کے بغیر بار بار صاف کرکے لکھا جاسکتا ہے۔ اس طرح کاغذوں کے لیے درخت کاٹنے کے عمل کو بہت حد تک کم کرکے ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ پھر عام کاغذ کو ری سائیکل کرنے کے عمل میں ا?لودگی ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس پر لگی روشنائی کئی کیمیکل پر مشتمل ہوتی ہے اور وہ ماحول کا حصہ بن جاتی ہے۔اس جادوئی کاغذ پر دو اقسام کی پرت لگائی گئی ہے۔ ایک نیلا رنگ ہے جو اس وقت تک نظر نہیں ا?تا جب تک اس پر الیکٹران نہ ڈالے جائیں۔ دوسری پرت ٹیٹانیئم ا?کسائیڈ کی ہے جو الٹراوائلٹ روشنی پڑنے پر کیمائی عمل کو تیز کرتی ہے۔
80 مرتبہ تحریر کے قابل جادوئی کاغذ تیار
Feb 08, 2017