چترال/ بلتستان (اے این این + نوائے وقت رپورٹ) چترال میں برف باری کے باعث بند راستے تاحال نہ کھولے جاسکے، لوگ محصور ہو کر رہ گئے، متاثرہ علاقوں میں غذائی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، گانچھے میں بھی راستوں کی بندش کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہاڑوں پر برف باری تو تھم گئی لیکن راستے نہ کھولے جاسکے ۔