پیر محل (نامہ نگار) متبادل گزرگاہ نہ بننے پر سینکڑوں دیہاتیوں نے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے موٹر وے کی تعمیر روک دی، ذمہ داران کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق شورکوٹ روڈ پرواقع نواحی گائوں 319گ ب کے قریب سے زیر تعمیر لاہور تاکراچی موٹر وے کی تعمیر سے پانچ سو سال پرانی قدیم کچی جرنیلی سڑک بند ہونے سے حلقہ کھیکھہ ذیل اور ملحقہ دیہات کے مکینوں کیلئے متبادل گزرگاہ نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں اور زمینداروں کا کھیتوںمیں پہنچ کر کھیتی باڑی کرنا بھی انتہائی دشوار ہو چکا ہے
پیر محل: متبادل گزرگاہ نہ بننے پر سینکڑوں دیہاتیوں کا زیرتعمیر موٹروے پر مظاہرہ‘ دھرنا
Feb 08, 2017