ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کا عندیہ دیدیا: جلیل عباس

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سفیر جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے معیشت، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔ پاکستانی سفارت خانے نے سفیر جلیل عباس جیلانی کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا گزشتہ برسوں میں پاکستان امریکہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ معیشت، توانائی اور انسداد دہشت گردی سمیت کئی اہم معاملات پر دونوں ممالک کے ورکنگ گروپس کام کر رہے ہیں۔ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری دونوں ممالک کے تعلقات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...