پیر علائو الدین صدیقی نے اسلامی تعلیمات کوحقیقی روح کے مطابق فروغ دیا :صوفی مسعوداحمد صدیقی

Feb 08, 2017

لاہور (پ ر)معروف روحانی وعلمی شخصیت پیر علائو الدین صدیقی نے اسلامی تعلیمات کوحقیقی روح کیمطابق بطورمبلغ فروغ دینے میںشاندار کردار ادا کیا، انہوںنے پاکستان سمیت عالمی دنیا میں فروغ اسلام کیلئے گرانقدرخدمات سرانجام دیں ۔ان خیالات کااظہارتنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر اور چیئرمین لاثانی ویلفیئرفائونڈیشن قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے عالمی مبلغ اسلام ،اسلامک یونیورسٹی اور کشمیرکی معروف روحانی درگاہ نیریاں شریف کے سجادہ نشین حضرت پیر علائو الدین صدیقی ؒ کے درجات کی بلندی کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں