لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سی پیک منصوبے میں استعمال ہونے والی مشینری پر کسٹمز ٹیکس وصول کرنے کے خلاف دائر درخواست پر کلکٹر کسٹمز سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ۔فاضل عدالت نے اے ایم کنسٹرکشن کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔درخواستگزار کی جانب سے ذیشان مرزا عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ گورنمنٹ کی پالیسی کے مطابق استعمال ہونے والی مشینری استعمال ہونے کے بعد واپس بھیج دی جائے گی۔ عارضی بنیاد پر امپورٹ ہونے والی مشینری پر کسٹم لاگو نہیں ہوتا ۔درخوست میں استدعا کی گی کہ عدالت کسٹم حکام کو مشینری پر اضافی ٹیکس نہ لگانے کا حکم جاری کرے ۔فاضل عدالت نے کلکٹر کسٹم اور دیگر متعلقہ کسٹم حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا۔
سی پیک منصوبہ میں استعمال ہونیوالی مشینری پر ٹیکس وصولی پر کسٹمز سے جواب طلب
Feb 08, 2017