ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کا حصہ بنے گی: خواجہ خاور

لاہور (کامرس رپورٹر) مسلم لیگ(ن) ٹریڈرز ونگ پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے کہاکہ ساہیوال کول پاور پلانٹ سے 1320 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ کا حصہ بنے گی جو پنجاب کے عوام کے گھروں اور صنعتوں کو چلانے کیلئے استعمال ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی کے دیگر منصبوبے بھی بڑی تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ جس تیزی کے ساتھ حکومت ملک میں ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کر رہی ہے اس کی کوئی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہاکہ حکومت کی نیت پر شک نہیں کیا جا سکتا ۔ گزشتہ کئی سالوں سے ملک توانائی کے بحران کا شکار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...