پانامہ کیس پر عدالتوں کو دباﺅ کے بغیر کام کرنے دیا جائے: فضل الرحمن

Feb 08, 2017 | 20:22

ویب ڈیسک

 جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پانامہ کیس پر فیصلہ عدالت نے کرنا ہے مگر اختیارہم اپنے ہاتھ میں لیتے ہیں اور عدالت پر دباﺅ کیلئے جلسے کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کسی موقف پر نہیں ٹھہرتی، کبھی کہتے ہیں کمشن نہ بنا توسڑکوں پر رہیں گے اور اب کمشن کی بات پرکہتے ہیں بائیکاٹ کریں گے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پانامہ کیس پر عدالتوں کو دباﺅکے بغیر کام کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا الیکشن وقت سے پہلے ہونے کے حالات نہیں ہیں اور نہ ہی پیدا کئے جائیں۔ قومی اسمبلی میں ہونے والا جھگڑا حماقت تھی۔ یہی حرکتیں اسمبلی کے باہر بھی نظر آتی ہیں۔ عمران خان کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق بیان پر فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہر جگہ کا اپنا اپنا ٹرمپ ہوتاہے۔

مزیدخبریں