کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب)سندھ نے اربوں روپے کی مبینہ کرپشن اور بدعنوانیوں پر واٹر بورڈ افسران کیخلاف تحقیقات شروع کرتے ہوئے گذشتہ پانچ سالوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔نیب کی جانب سے تحقیقات دوبارہ شروع ہونے پر ملوث افسران اور سرپرستوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ادارہ فراہمی ونکاسی آب میں واٹر مافیا کے ساتھ مل کر کراچی کا اربوں روپے کا پانی فروخت کرنے میں ملوث واٹر بورڈ کے سابق افسران کیخلاف نیب نے ایک مرتبہ پھر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،ذرائع کے مطابق چند برس قبل واٹر بورڈ میں ہائیڈرنٹس کے اندھا دھند اجازت نامے جاری کر کے اربوں روپے کی مبینہ لوٹ مار کی گئی۔