ٹوکیو (آئی این پی) جاپان کے شاہ آکی ہیٹو کی سب سے بڑی پوتی شہزادی ماکو کی شادی ملتوی ہو گئی شاہی پیلس کی خبر رساں ایجنسی نے شادی کی تیاریوں کے لئے ناکافی وقت کو وجہ دکھا کر شادی کو کم از کم 2 سال تک ملتوی کئے جانے کا اعلان کیا ہے۔ماہِ مارچ میں متوقع منگنی کی تقریب کو بھی ملتوی کر دیا گیا ہے تاہم منگنی کی نئی تاریخ کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔شہزادی ماکو نے بھی جاپانی ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہم نے سال 2020 تک شادی کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ماکو نے کہا ہے کہ ہمارے خیال میں ہم نے بعض چیزوں میں بہت عجلت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے منگیتر کے ساتھ شادی کے بارے میں زیادہ تفصیل سے سوچا ہے اور تیاریوں کے لئے مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دادا شاہ آکی ہیٹو اور ملکہ نے بھی اس فیصلے کا احترام کیا ہے۔
شادی ملتوی