مشترکہ

پاکستان اور بھارت روس میں منعقدہ فوجی مشقوں میں حصہ لیںگے

اسلام آباد (سہیل عبدالناصر) پاکستان اور بھارت رواں سال ماہ ستمبر کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت روس میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حال میں پاکستان کا دورہ کرنے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل علیموف راشد کو پاکستان کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ پاکستان ان مشقوں میں بھرپور شرکت کرے گا۔ یہ مشقیں بنیادی طور پر انسداد دہشت گردی کے تجربات اور مہارت کے تبادلہ کیلئے منعقد کی جاتی ہیں۔ اس ذریعہ کے مطابق بھارتی دستے بھی ان مشقوں میں شریک ہوں گے اور یوں یہ پہلا موقع ہو گا کہ جنوبی ایشیا کے دونوں حریف ملک مشترکہ مشقوں میں شریک ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...