کاغذات نامزدگی فارم میں 15 ترامیم، متعدد اہم شقیں غائب‘ٹیکس نادہندگان اور بنک ڈیفالٹرز کا راستہ روک دیا گیا، اہل خانہ کے ذرائع آمدن بھی بتانا ہونگے

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) قومی اسمبلی اور سینیٹ کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کے فارم میں تبدیلی کر دی گئی،کاغذات نامزدگی کے فارم میں امیدوار کے حلف نامے سے کئی اہم اور بڑی شقیں غائب ہیں۔ وزارت قانون نے صدر پاکستان سے نئے کاغذات نامزدگی فارم کی منظوری لے لی ہے، صدر کی منظوری کے بعد سے اب چھپائی کا کام شروع کر دیا جائے گا، انتخابی شیڈول جاری ہونے سے قبل نئے کاغذات نامزدگی کی چھپائی مکمل کرنا ہو گی۔ مسودے کے مطابق کاغذات نامزدگی فارم میں 15ترامیم کی گئی ہیں، ٹیکس نادہندگان اور بنک ڈیفالٹرز کا راستہ روکا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ا میدوار کو اپنی تین سال کی ٹیکس تفصیلات بتانا ہونگی جبکہ اپنے اہل خانہ کے ذرائع آمدن بھی بتانا ہونگے۔ 2 لاکھ یا اس سے زائد کا ذاتی یا زیرکفالت افراد کا بینک سے قرضہ رکھنے کی ممانعت کی شق غائب کر دی گئی ہے، ذاتی طور پر یا زیرکفالت افراد کے سرکاری واجبات میں 10 ہزار سے زائد کے بقایا جات زیرالتواء ہونے کی ممانعت کی شق بھی ختم کر دی گئی، زیرکفالت افراد کی مکمل فہرست فراہم کرنے اور اپنی اور زیرکفالت افراد کی کمپنیز کے حوالے سے تفصیلات کی مکمل فراہمی کی شق بھی موجود نہ رہی،کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے چھ ماہ قبل تک کوئی مجرمانہ کیس زیرالتوا نہ ہونے کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...