لاہور (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار ’’ہیرٹز‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے بھارت کو اسرائیل تک ہوائی پرواز چلانے کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔ بھارتی خبر رساں ادارے ’’پی ٹی آئی‘‘ کے مطابق بھارتی فضائی کمپنی ائر انڈیا کی پرواز نئی دہلی سے تل ابیب کے درمیان چلے گی جو بھارتی شہر احمد آباد سے مسقط پھر سعودی عرب سے گزرتے ہوئے تل ابیب پہنچا کریگی۔ اس روٹ سے بھارت کو تیل اور وقت کی بہت بچت ہو گی۔ بھارتی حکومت نے اس خبر پر کوئی باقاعدہ ردعمل دیا نہ تصدیق کی تاہم ائر انڈیا کے حکام تصدیق کر رہے ہیں۔ اسرائیل نے اپنے ہاں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ائر انڈیا کو 7 لاکھ 50 ہزار یورو دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔