سرکاری شعبدہ بازی

Feb 08, 2018

ہادی اقبال حسین

آج کل SAFE CITYکے عنوان سے صوبائی حکومت کے معرکہ کے اشتہارات اور خبریں اخباروں کی زینت ہیں۔ CCTVکے ذریعہ مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی مقدار روانی اور حالت پولیس کے فوری علم اور الم کا باعث بنے گی اس کے بعد خدا سے اجتماعی دعا ہو گی کہ اللہ تعالیٰ کار موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیوروں کو ہدایت دے دعا میں پولیس افسران اور کارکنوں کے لئے ہدایت کی بدعا شامل نہیں ہوگی۔ ایسے اقدامات تو ترقی یافتہ ممالک میں کئے جاتے ہیں جہاں ٹریفک کی بہتات کو دیکھ کر متبادل انتظامات کی ہدایت کی جاتی ہے اور کار والے اپنے مقامی ریڈیو چینل پر کار میں یہ پیغام سن کر اس پر عمل کرتے ہیں۔ مگر یہ وہ لوگ ہوتے ہیں جن کو ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی تعلیم ہوتی ہے جس میں پولیس بھی شامل ہوتی ہے۔

یہ انتظام کچھ سیاسی نوعیت کا نظر آتا ہے سڑکوں کا استعمال کرنے والوں کو ہدایت کا عمل اس میں شامل نہیں جمہوری ملک میں تو ہر عمل کی کامیابی عوام کی شمولیت پر منحصر ہوتی ہے یہاں پولیس کے اکابرین دفتروں میں بیٹھ کر CCTVکے ذریعے با خبر رہ کر دن گزارتے اور مطمئن رہتے ہیں۔ دبئی میں ٹی وی چینل پر ایک اشتہار دیکھنے میں آیا جہاں لوگوں کو سڑکوں کے قوانین استعمال کے متعلق ہدایات فراہم کی جاتی ہیں ہماری پولیس ایسے اقدامات سے با خبر نہیں شاید یہ الہام کا انتظار کر رہے ہیں بہتر ٹریفک انتظام کے لئے نہایت ضروری ہے کہ عوام کی تربیت کی جائے سب سے پہلے چند ابتدائی اقدامات کی تربیت دی جائے اور اس پر جبری عمل کرایا جائے موٹر سائیکل سوار رکشا سوزوکی وین بس اور ٹرک کوانتہائی دائیں لین میں چلنے کی ہدایت دی جائے خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ اور اگر ممکن ہو تو گاڑی کو ایک دن کے لئے بند کر دیا جائے یا اس کا ٹائر پنکچر کر دیا جائے صرف اتنا وہ پندرہ منٹ کے بعد چلنے کے قابل نہ رہے تا کہ پنکچر کی دکان پر پہنچ سکے یا ٹائر کی ہوا کا VALVEڈھیلا کر دیا جائے تا کہ پندرہ منٹ میں نا قابل استعمال ہو جائے یہ سب بھاری جرمانہ کے علاوہ ہو استعمال کرنے کی ہدایت دی جائے آگے نکلنے کے بعد واپس درمیانی LANEمیں آنا چاہئے کار والوں کو اپنی لین میں پابند کیا جائے اور انتہائی دائیں لین صرفOVERTAKEکے لئے استعمال کرنے کی ہدایت دی جائے۔ آگے نکلنے کے بعد واپس درمیانی LANEمیں آنا چاہئے مزیدZEBRA CROSSINGکے تقدس کو عملی اور جبری نافذ کرایا جائے کوئی گاڑی یا موٹر سائیکل سرخ بتی پر اس کے اوپر یا آگے نہیں آئے جرمانہ کے عمل کو فوری نافذ کرنے کے لئے جرمانہ کے VOCHIMERمختلف دکانوں پر برائے فروخت رکھے جائیں اور پولیس اہلکار اسے چالان کی کتاب میں بمعہ نمبر درج کریں اور چسپاں کریں مزید کامیابی کے لئے طلبا کو تربیتی کورس کیلئے چوراہے میں ٹریفک کنٹرول کے لئے کھڑا کیا جائے اور چند اشخاص اس مہم میں شامل کئے جائیں جنکی کاروں پر چسپاں ہو کہ میں حلفیہ عہد کرتا ہوں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی نہ کرونگا۔

مزیدخبریں