امریکہ پاکستانی عسکری حکام پر پابندی لگائے: حامد کرزئی کی ہرزہ سرائی

Feb 08, 2018

کابل (آئی این پی) حامد کرزئی نے امر یکہ اور پاکستان پر افغان جنگ کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر نے کا الزام عائد کرتے ہوئے امریکی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان کے عسکری حکام کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔ سابق افغان صدر نے بدھ کو امریکی میڈیا سے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ پاکستان اور امر یکہ افغان جنگ کو اپنے مفاد کیلئے استعمال کر ر ہے ہیں۔ امر یکہ نے 16سال قبل طالبان حکومت کے خاتمہ کیلئے افغانستان پر حملہ کیا تاہم ان کا ملک آج تک بدترین حالات کا شکار ہے۔ امر یکہ خطے پر اپنا اثر و رسو خ برقرار رکھنے کیلئے افغانستان میں فوجی اڈہ قائم کرنا چاہتا ہے جبکہ پاکستان، افغانستان کو اپنی نو آبادی ریاست بنانے کا خواہشمند ہے۔

مزیدخبریں