نئی دلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی بیوی راجستھان میں گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوگئیں۔ گاڑی کو ٹرک نے ٹکر ماری۔ حادثے میں ڈرائیور ہلاک جبکہ مودی کی بیوی زخمی ہوگئیں۔ حالت خطرے سے باہر ہے۔ وزیراعظم سے الگ رہنے والی ان کی اہلیہ چتوڑ گڑھ جارہی تھیں۔