کراچی (این این آئی) جعلسازیوں کی عادت سے مجبور کے ڈی اے کے افسران نے نیب کورٹ سے بھی جعلسازی کرنے سے باز نہیں آئے۔ذرائع نے انکشاف کیا چائنا کٹنگ کے الزام میں گرفتار کے ڈی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عرفان زئی نے جیل میں بی کلاس حاصل کرنے کے لیے خود کو گریجویٹ ظاہر کیا اور اس سلسلے میں اپنے وکیل کے ذریعے نیب کورٹ میں بی کلاس دینے کی درخواست کی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کورٹ نے جمع کرائی گئی درخواست پر سر ٹیفیکیٹ کی ویریفکیشن کرائی جس میں بی کام کا سرٹیفکیٹ جعلی نکلا ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا نیب کورٹ کے ساتھ جعلسازی کی کوشش پر آئندہ سماعت پر سخت کارروائی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔