فاروق آباد: لین دین کے تنازعہ پر نوجوان کو کمرے میں بند کرکے زندہ جلا ڈالا

فاروق آباد (نامہ نگار) فاروق آباد کے محلہ گورو نانک پورہ میں لین دین کے تنازعہ پر 32 سالہ نوجوان عبدالجبار کو کمرہ میں بند کرکے آگ لگا دی گئی جس سے وہ جھلس کر زندہ جل گیا۔ بتایا گیا کہ مقتول عبدالجبار اور شبیر پولٹری کا کاروبار کرتے تھے ان کا آپس میں لین دین تھا گزشتہ روز حافظ شبیر متوفی کو گائوں ٹاہلی والا سے اپنے گھر محلہ گورونانک پورہ لیکر آیا اپنے ہی گھر میں سلا دیا اور کمرہ میں آگ لگا دی جس سے وہ زندہ جل گیا۔ حافظ شبیر وغیرہ نے مذکورہ وقوعہ کے بعد کمرہ میں گیس بھر جانے کا واویلا کر دیا پولیس سٹی فاروق آباد نے حافظ شبیر کے ساتھی محمد عرفان کو گرفتار کر لیا حافظ شبیر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال بھجوا دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...