بغداد (اے ایف پی) عراقی شہر تعزخر ما تو میں فورسز نے ریگستان سے بچے کھچے داعش کے دہشتگردوں کو نکالنے کیلئے پیشقدمی کی ہے۔ 20 ٹھکانے‘ اسلحہ گودام تباہ کر دئیے گئے‘ 3 گیس اور 2 آئل فیلڈز اور 80 کلو میٹر علاقے پر کنٹرول کر لیا گیا ان میں 5 دیہات بھی شامل ہیں۔ داعش کو شکست کے بعد بچوں کو بھی اور صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقوام متحدہ نے 17 ملین ڈالر امداد کی اپیل کر دی۔