ماسکو (این این آئی) روس نے کہا ہے کہ یہ اس کا حق ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر کہیں بھی ہتھیار نصب کرے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز روسی وزارت دفاع نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ ہمیں حق ہے اپنی سرزمین پر کہیں بھی ہتھیار نصب کر سکتے ہیں، روس کی طرف سے کالینن گراڈ میں جوہری صلاحیت والے سکندر میزائل نصب کرنے پر ہمسایہ ممالک اور مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی طرف سے تنقید کی جا رہی تھی، بالٹک سمندر کے قریب واقع شہر کالینن گراڈ سے روسی فوج آسانی کے ساتھ پولینڈ، لتھوانیا، لیٹویا اور ایسوٹنیا کو نشانہ بنا سکتی ہے۔ یہ ممالک نیٹو میں بھی شامل ہیں۔ تاہم روس نے ابھی تک اس پیشرفت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی۔