لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میںسابق صدر مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرانے کے لیے زیر التوا مقدمے کی جلد سماعت کے لیے متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ تحریک انقلاب کے رانا علم الدین غازی کی متفرق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مشرف نے آئین کو پامال کرتے ہوئے ملک و قوم کے خلاف بغاوت کی۔ مشرف کے خلاف بغاوت کے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواستیں 2010 سے ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں۔ ماضی میں فل بنچ بھی تشکیل ہوئے مگر فیصلہ نہ ہوسکا۔
مشرف کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیلئے زیر التواء درخواست پر جلد سماعت، متفرق استدعا دائر
Feb 08, 2018