لٹن روڈ: شارٹ سرکٹ سے مسجد میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا

لاہور(نامہ نگار) لٹن روڈ کے علاقے میں مسجد کی بالائی منزل پرشارٹ سرکٹ کے باعث بھڑک اٹھی جس سے لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ قرطبہ چوک میں واقع جامعہ مسجد کی بالائی منزل پر بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بالائی منزل کو اپنی لپیٹ لے لیا۔ 3 افراد نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن