سٹاک مارکیٹ میں مندا برقرار‘ 100 انڈیکس 172 پوائنٹس کی کمی سے 41332 پر بند

Feb 08, 2019

کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں ہفتے کے چوتھے اور کاروباری اعتبار سے تیسرے روزکاروبار حصص میں اتارچڑھاﺅ کے بعدمندی کا سلسلہ برقرار رہا ،63.43فیصد حصص کی قیمتیں کم ہوگئیں جبکہ کاروباری حجم بھی بدھ کے مقابلے میں 32.89فیصدکم رہا،کے ایس ای100انڈیکس 41500اور41400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا اور خسارے کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں مزید38ارب71کروڑروپے سے زائدکی کمی ہوگئی۔ جمعرات کوقومی شیئرز مارکیٹ میں لسٹڈکمپنیوں کے اچھے مالیاتی نتائج اور حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاﺅس سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ ،بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرمیں خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100 انڈیکس 41606 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں فروخت کے دباﺅاورپرافٹ ٹیکنگ کے باعث مقامی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 89.48 پوائنٹس کمی سے19847.92پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس251.34پوائنٹس کمی سے69374.67 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس138.30پوائنٹس کمی سے29908.57پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے119کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں اضافہ،229کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاو¿ میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں