برآمدی انڈسٹری کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے:آپٹما

لاہور( کامرس رپورٹر) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے چیئرمین عادل بشیر نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پنجاب میںبرآمدی انڈسٹری کو گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ملک کی اقتصادی کے لئے برآمدی صنعت کی بحالی ہو سکے ۔ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں ۔ا نہوں نے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ ( ایس این جی پی ایل ) کی جانب سے کم گیس پریشر کے باعث پنجاب کی برآمدی صنعت کو گزشتہ ایک ہفتے سے گیس کی بندش پر شدید تنقید کی ۔ انہوںنے کہا کہ اس اقدام کے باعث برآمدی انڈسٹری اپنے ایکسپورٹ آڈرز پورے کرنے میں مشکلات کا شکار ہے ۔ انہوںنے امےد ظاہر کی کہ حکومت فوری طور پر اےس اےن جی اےل کو پنجاب کی اےکسپورٹنگ کمپنی کے لئے بلاتعطل گےس کی فراہمی کے احکام جاری کرے گی ۔

ای پیپر دی نیشن