کرتار پور راہداری پاکستان نے ایک وفد بھجوانے کی مجوزہ تاریخ بھارت کو دیدی

Feb 08, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کرتار پور راہداری کے قیام کے حوالے سے حکومت نے ایک اور بڑا اقدام کیاہے ۔ پاکستان نے ایک وفد بھجوانے کی مجوزہ تاریخ بھارت کو دیدی ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وفد13مارچ کو بھارت جانے کےلئے تیار ہے ۔ بھارت کو اپنا وفد 28مارچ کو پاکستان بھجوانا ہوگا ۔ کرتار پور راہداری کے معاہدے کے لئے دونوں ممالک کے وفود دورہ کریں گے ، بھارت کی جانب سے مثبت جواب کا انتظار ہے۔اسلام آباد آئی این پی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملاقاتوں میں کرتارپور کے ڈرافٹ پر بات چیت کی جائے گی، ہمیں بھارت سے مثبت رویے کی توقع ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرتارپور راہ داری کے لیے تاریخوں کی تجویز پر بھارت نے مثبت جواب دیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارت نے جواب میں پاکستان کی پیش کش پر خوش آمدید کہا ہے، پاکستانی وفد 13 مارچ کو بھارت کا دورہ کرے گا، بھارت نے حامی بھر لی۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ بھارت نے اپنا وفد بھی پاکستان بھیجنے کی حامی بھر لی ہے، تاہم بھارت کی جانب سے راہ داری پر ٹیکنیکل میٹنگ کی تجویز دی گئی ہے، بھارت نے انجینئرز کی ملاقات کی تجویز ٹیکنیکل میٹنگ کے تحت دی۔


کرتار پور وفد

مزیدخبریں