لاہور (اپنے نامہ نگار سے) وکلا کی طرف سے ایڈیشنل سیشن جج کے کمرے کی تالا بندی کے حوالے سے سیشن جج لاہور خالد نواز نے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کر دیا، فریقین میں صلح کرا دی۔ بدھ کے روزوکلا کے نازیبا رویئے کیخلاف گذشتہ روز سیشن کورٹ میں واقع عدالتوں کے تمام ایڈیشنل سیشن ججوں نے عدالتی امور کی انجام دہی روک دی، تمام سیشن جج اپنی عدالتوں سے اٹھ کر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے کمرے میں جا بیٹھے تھے۔ معززجج صاحبان نے واضح کیا تھا کہ جب تک معزز وکلاءاپنا رویہ درست نہیں کرتے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی وہ کام نہیں کریں گے۔گذشتہ روزڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خالد نواز نے خوش اسلوبی سے معاملہ حل کرادیا۔
معاملہ حل
ایڈیشنل سیشن جج کے کمرے کی تالابندی، سیشن جج نے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرا دیا
Feb 08, 2019