اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کے ساتھ بات چیت ہو رہی ہے۔ نیب ایک بااختیار ادارہ ہے، اس میں حکومت مداخلت نہیں کرتی۔ ہمیں سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کرنا ہے۔ علیم خان کی گرفتاری پر بیلسنگ ایکٹ کا کوئی جواز نہیں۔ علیم خان کی گرفتاری میں نیب نے صوابدیدی اختیار استعمال کیا ہے۔ نیب میں کوئی مداخلت نہیں ہو رہی۔ وزارت قانون جلد نیب قوانین میں ترامیم سے متعلق اقدامات کرے گی۔
فروغ نسیم