قلعہ دیدار سنگھ جنریٹر چلا کر کمرے میں سوئے تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق

قلعہ دیدار سنگھ+ گوجرانوالہ +نوشہرہ ورکاں (نامہ نگاران+ نمائندہ خصوصی) جنریٹر چلا کر کمرے میں سوئے تین افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے، ایک کی حالت نازک ہسپتال داخل کردیا گیا، نواحی گاﺅں بورے باہمنیاں کی بجلی رات بھر بند رہنے سے پولٹری فارم کے کمرے میں مالک طارق، غلام رسول، صفدر اور مظہر جنریٹر چلا کر سو گئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں بورے باہمنیاں کے رہائشی طارق نے گاﺅں میں ہی پولٹری فارم بنا رکھا تھا۔ گزشتہ شب بارش کی وجہ سے ساری رات بجلی بند رہی۔ طارق پولٹری فارم پر کام کرنےوالے تین ملازموں غلام رسول، صفدر اور مظہر کیساتھ جنریٹر چلا کر سو گیا جو صبح نہ اٹھنے پر اہل دیہہ نے کافی دیر دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد کھڑکی توڑ کر نکالا اور ہسپتال پہنچایا لیکن طارق، غلام رسول اور صفدر دم توڑ چکے تھے جبکہ مظہر کو نازک حالت کے پیش نظر ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
3 جاں بحق

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...