لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ایل ڈی اے سٹی فراڈ کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے شریک ملزموں آصف ملک اور عبدالرشید کی درخواست ضمانت منظور کر لی اور رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں کے وکیل عدنان شجاع بٹ نے موقف اختیار کیا کہ نیب نے اصل ملزموں کو چھوڑ کر درخواست گزاروں کو گرفتار کر لیا اور استدعا کی کہ آصف ملک اور عبدالرشید کی ضمانت منظور کرکے ان کو رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 50،50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
درخواست ضمانت منظور
ہائیکورٹ کا احد چیمہ کے شریک ملزموں آصف ملک اور عبدالرشید کی رہائی کا حکم
Feb 08, 2019