ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہو رہی ہیں‘ گزشتہ چار برس تاریخ کے گرم ترین سال تھے: عالمی تنظیم

Feb 08, 2019

نیویارک(این این آئی) موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم نے کہاہے کہ گزشتہ چار برس تاریخ کے گرم ترین سال تھے۔ 2018ء میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی دور کے شروع ہونے سے قبل کے درجہ حرارت سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا،تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کی رو سے زمینی حدت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جمعرات کو جاری ایک بیان میںموسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی عالمی تنظیم نے کہاکہ یہ ایک واضح اشارہ ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔ مزید یہ کہ 2018ء میں اوسط عالمی درجہ حرارت صنعتی دور کے شروع ہونے سے قبل کے درجہ حرارت سے ایک ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ اس موقع اس عالمی تنظیم نے ضرر رساں گیسوں کے اخراج میں فوری اور مستقبل بنیادوں پر کمی کا مطالبہ کیا۔ تحفظ ماحول کے پیرس معاہدے کی رو سے زمینی حدت میں اضافے کو دو ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنا ہے۔

مزیدخبریں