شہباز سینئر نے پھر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا چارج سنبھال لیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی کے سابق کپتان شہباز سینئر نے ایک بار پھر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کا چارج سنبھال لیا۔ شہباز احمد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے ایک ملاقات ہاکی کے تمام مسائل حل کرسکتی ہے، عمران خان مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں گے۔شہباز سینئر نے پیشکش کی کہ کئی بار کہہ چکے ہیں کہ حکومتی فنڈز کا آڈٹ جس سے مرضی کروالیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ کوشش ہوگی کہ ایف آئی ایچ ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان پر پابندی یا جرمانہ عائد نہ ہو۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہر فیڈریشن کا حصہ رہنے والے سابق اولمپئنز صرف فنڈز پر انگلیاں اٹھارہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...