اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار عباس بخاری اپنے تین روزہ سرکاری دورہ پر برطانیہ پہنچ گئے ہیں۔ معاون خصوصی برطانیہ کے مختلف شہروں میں ’’پاکستان بنائو سرٹیفیکیٹس‘‘ کے حوالے سے منعقدہ روڈ شوز میں شرکت کریں گے ۔ روڈ شوز کے انعقاد کا مقصد بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کو ملک میں براہ راست سرمایہ کاری کے لئے راغب کرنا ہے۔ معاون خصوصی ذوالفقار بخاری برطانیہ دورہ کے بعد قطر جائیں گے وہاں بھی روڈ شوز میں شرکت کریں گے ۔