اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ)چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا پاک ایران بارڈر پر پاکستانی زائرین کو درپیش تکالیف کا نوٹس۔سینیٹر رحمان ملک کا وفاقی اور بلوچستان حکومت کو محصور زائرین کا اپنے گھروں کو بحفاظت پہنچانے کے ہدایات۔ وزارت داخلہ پاکستانی زائرین کو درپیش مسائل کو فوری حل کرکے کمیٹی کو رپورٹ جمع کرے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ 1100 سے زائد پاکستانی زائرین تفتان بارڈر پر شدید سردی میں ایک ہفتے سے محصور ہیں۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ زائرین کو بحفاظت کوئٹہ پہنچانے کیلئے فوری طور پر کانوائے کا بندوبست کیا جائے۔وفاقی اور بلوچستان حکومت زائرین کو بحفاظت اپنے گھروں کو پہنچانے کیلئے فوری انتظامات کرے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ زائرین کے مسائل کے ذمہ دار حکام کے خلاف کاروائی کی جائے۔
پاک ایران بارڈر پر محصور 1100زائرین کو بحفاظت گھر پہنچانے کی ہدایت
Feb 08, 2019