لاہور(نمائندہ خصوصی ) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں800 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا،حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 868افراد زخمی ہوئے جس میں سے491افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔377معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ،ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (61فیصد )موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔
پنجاب بھر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات،4افراد جاں بحق ،868زخمی
Feb 08, 2019