پیرس (نوائے وقت رپورٹ) فرانس میں حکومت کیخلاف ییلو جیکٹ افراد کے مظاہرے جاری ہیں۔ اطالوی نائب وزیراعظم کی ییلو جیکٹ مظاہرین سے ملاقات پر فرانس نے احتجاج کیا ہے۔ فرانسیسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اطالوی نائب وزیراعظم کی ییلو جیکٹ مظاہرین سے ملاقات ناقابل قبول ہے۔ پڑوسی ملک اور اتحادی کا ایسا اقدام اشتعال انگیزی کی کوشش ہے۔