پشاور(بیورورپورٹ)باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ذریعے بھاری مقدار میں منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، اینٹی نارکاٹکس فورس ( اے این ایف) نے دوحہ (قطر) جانے والے مسافر کے سامان سے بسکٹ کے ڈبے میں چھپائی گئی منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اے این ایف ذرائع کے مطابق گزشتہ روز باچا خان ائیرپورٹ کے ذریعے دوحہ جانے والے مسافر محمد جاسم ولد فضل منان ساکن قبائلی ضلع کرم کے سامان کی تلاشی کے دوران اُس کے بیگ سے بسکٹ کے مشکوک ڈبے برآمد کئے اور جب اُن ڈبوں کو کھولا گیا تو اُن میں تقریباً 1.9 کلو گرام منشیات چھپائی گئی تھی جنہیں تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔