کراچی(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت غلام مرتضیٰ بلوچ جمعہ کو کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کا دورہ کرینگے ۔ترجمان کاٹی کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری محنت و افرادی قوت عبدالرشید سولنگی بھی ان کے ہمراہ ہونگے ،صوبائی وزیر اپنے دورے کے دوران کاٹی کے چیئرمین اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میںصوبے میں محنت کشوں کو درپیش مسائل اور اس کے حل کے حوالے سے سرمایہ کاروں و تاجروں سے تبادلہ خیال کرینگے ،ملاقات میں سوشل سیکورٹی اور دیگر معاملات بھی زیر بحث آئیںگے ۔