لغت گو شاعر خالد محمود نقشبندی سچے عاشق رسول تھے ، شاہ اسد اللہ جنیدی

کراچی (نیوز رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی اور نوری نعت اکیڈمی کے زیراہتمام عالم اسلام کے معروف نعت گو شاعر خالد محمودخالدنقشبندی رحمۃُاﷲتعالیٰ علیہ کی یادمیں تعزیتی جلسہ ومحفل نعت المصطفیٰ آڈیٹوریم گلشن اقبال میں شاہ اسد اﷲجنید ی کی صدارت میں منعقدہوا۔جس میں المصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمدحنیف طیب ،علامہ نسیم احمد صدیقی، ڈاکٹرشہزاداحمد، علامہ شاہدین اشرفی،غلام مجتبیٰ احدی نے خالد محمودکی نعت گوئی پر گفتگوکی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔مقررین نے کہاکہ خالد محمودنقشبندی نے بہت بڑے حلقے کوذکر مصطفی ﷺکی محفلوں سے وابستہ کیا۔اُن کا جو کلام چھپ چکا ہے اور لوگوں کے دلوں میں شمع فروزاں کررہاہے۔لیکن جو ان کاغیر مطبوعہ کلام ہے ،اس کوبھی جلد منظر عام پر لانا چاہیے ۔آپ نے متعددنعتیں لکھیں لیکن ’’یہ سب تمہاراکرم ہے آقا۔کہ بات اب تک بنی ہوئی ہے‘‘ کودنیابھرمیںسب زیادہ پذیرائی حاصل ہوئی ،اس کلام کو ملک بھرکے تمام نعت خواں نے پڑھا اور فیض پایا۔المصطفیٰ نے جلسہ منعقدکرکے قابل قدرروایت قائم کرتے ہوئے نعت گو شعراء کرام کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک مضبوط پلیٹ فارم کی بنیادرکھی ہے،اس سلسلے کو جاری رہنا چاہیے ۔تقریب سے الحاج محمدصدیق اسماعیل،سعید ہاشمی،ذوالفقارعلی حسینی، سجادحسین،حافظ کلیم اﷲ،حسان حمیدنوری و دیگرثناء خوانوں نے خالدمحمودنقشبندی کا کلام پیش کیا۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اشرف رشید نے انجام دیئے۔ حمید اﷲنوری اورعبد الغفارسعیدی کی محنت اورمحبت محفل میں نمایاں تھی ۔تعزیتی ریفرنس میں خالد محمودکے تمام صاحبزادگان اور محبین کی بڑی تعدادنے شرکت کی ۔

ای پیپر دی نیشن