کراچی( نیو ز رپو رٹر )شہرقائدمیں اہلسنّت ذمہ داران وکارکنان کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ،رہنمائوںوکارکنان کولاپتہ کیے جانے ،قاتلوں کی عدم گرفتاری ،انہیںکھلی چھوٹ دیے جانے اوررہنمائوںکو سکیورٹی فراہم نہ کیے جانے کیخلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان نے وزیراعلیٰ ہائوس،پولیس ہیڈآفس ،کراچی پریس کلب،مرکزی شاہرائوںسمیت شہرکے اہم مقامات پرمرحلہ واراحتجاجی مظاہروںکااعلان کردیا،پہلے مرحلے میںآج 8 فروری بروزجمعہ کوشہربھرمیںیوم احتجاج منایا جائیگا اوراتوار10 فروری کوکراچی پریس کلب میںسہہ پہرتین بجے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا،ان خیالات کااظہاراہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے صدرکراچی علامہ رب نوازحنفی،علامہ تاج محمدحنفی،سنی ایکشن کمیٹی کے رہنماء سیدمحی الدین شاہ،مولاناعادل عمر،سنی علماء کونسل کے رہنماء شکیل فاروقی ودیگرکے ہمراہ اہلسنّت میڈیاسیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،علامہ اورنگزیب فاروقی نے کہاکہ کراچی میںقانون نافذکرنے والے اداروںنے بڑی مشکلات اورقربانیوںکے بعدامن کاقیام ممکن بنایالیکن شہرقائدکے دشمنوںکویہاںکاامن راس نہیںآرہااوروہ اپنے بیرونی واندرونی آقائوںکے اشارے پرکراچی کاامن تباہ کرنے پرتلے ہوئے ہیں
قاتلوںکی عدم گرفتاری پر اہلسنّت والجماعت مرحلہ واراحتجاجی تحریک شروع کر یگی
Feb 08, 2019