کراچی (نیوز رپورٹر )سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ کو کراچی کے تین بڑے سرکاری اسپتالوں کے دس سالہ آڈٹ کرنے کا حکم دے دیا ۔اسلام آباد سے واپسی کے بعد وفاقی حکومت نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کوجناح اسپتال ، ادارہ برائے امراض قلب اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف چالڈ ہیلتھ کے دس سالہ آڈٹ کے ساتھ ساتھ اسپتالوں کے معاملات کو دیکھنے کے لئے پانچ رکنی تاسک فورس بنانے کا کام بھی سونپ دیا ہے ۔گورنر سندھ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے آڈٹ کرانے کے لئے بہترین آڈٹ کمپنی کا انتخاب کرنے کی ہدایت