پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ(ق)کے رکن اسمبلی باورضوان نے وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ گورنر ہائوس میں مسلم لیگ(ق)کے رکن اسمبلی باورضوان نے وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار، تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل ارشد داد سمیت صوبائی وزرا اوراعلی انتظامی حکام نے شرکت کی۔حلف کے بعد پنجاب کابینہ میں مسلم لیگ(ق)کے وزرا کی تعداد دو ہوگئی۔ مسلم لیگ(ق)کواسپیکر پنجاب اسمبلی اورایک پارلیمانی سیکرٹری کا عہدہ بھی دیا جا چکا ہے جبکہ مسلم لیگ ق کو قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ میں بھی نمائندگی دی جائے گی۔واضح رہے کہ 27اگست 2018 کو پنجاب کابینہ میں شامل 23 وزرا نے حلف اٹھایا تھا۔