احسن اقبال کی کرپشن کے ثبوت موجود ہیں :مرادسعید

 وفاقی وزیربرائے مواصلات مراد سعید نے الزام عائد کیا ہے کہ ن لیگ نے بڑے منصوبے کمیشن لینے کیلیے شروع کیے تھے جس سے قومی خزانے کو قومی خزانے کوکم از کم 60ارب نقصان پہنچایا گیا۔مراد سعید نے پریس کانفرنس میں کہا کہ احسن اقبال نے ایک مڈل مین کے ذریعے قومی خزانے کو 60 سے 70 ارب روپے کا نقصان پہنچایا، احسن اقبال اور شریف برادران اس پراجیکٹ کا حصہ ہیں۔وزیر مواصلات نے الزام عائد کیا کہ جس کمپنی نے احسن اقبال سے مل کر ایم او یو سائن کیا اسی کو نیلامی کا ٹھیکہ دیا، 259 ارب کے پی سی ون بنایا گیا، ایم او یو کے مطابق جولائی 2013 میں اہم فیصلے کئے جو صرف کمیشن کا حصہ تھے۔مرا سعید نے کہا کہ احسن اقبال کے خلاف تمام شواہد میرے پاس موجود ہیں لیکن جب معاملہ نیب نے اٹھایا تو ہم اس سے پیچھے ہٹ گئے، 17 منصوبوں میں خرد برد کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ہم کرپشن کا ایک ایک پیسہ نکالیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں 120 ٹھیکے دیکر فنڈز لاڑکانہ  منتقل کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آج ہمارے سامنے احسن اقبال کا اصل چہرہ آرہا ہے، پاکستان کو 8 ارب کا ٹیکہ لگایا گیا، موٹر وے کے اندر بہت گھپلے کئے گئے۔وزیر مواصلات نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے 4 ہزار 3 سو 29 ملین کی ریکوریاں کر لیں ہیں اور ٹوٹل 9 ارب 54 کروڑ کا فائدہ عوام کو دیا، ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں خزانے کو 70 ارب کا ٹیکا لگایا گیا۔ انہوں نے کہا پاکستان کے پیسے کو بے دردی سے لوٹا گیا، مسلم لیگ ن نے جاوید صادق کو فرنٹ مین کی حیثیت سے رکھا، نیب کے پاس جانے والے مقدمات کی تفصیلات جاننا چاہتے ہیں، تین سال بعد سڑکوں کی تعمیر کیلئے قومی خزانے سے پیسے نہیں لیں گے۔

ای پیپر دی نیشن