سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف طبی معائنہ کرنے والے اسپیشل میڈیکل بورڈ نے اپنی سفارشات میں کہا کہ نوازشریف کو ایسے ادارے میں شفٹ کیا جائے جہاں عارضہ قلب سے متعلق تمام طبی سہولتیں بروقت میسر آسکیں۔اسپیشل میڈیکل بورڈ کی متفقہ رائے میں میاں نواز شریف عارضہ قلب میں مبتلا ہیں، نواز شریف کے تھیلئم اسکین ٹیسٹ میں انجائنا کا مسئلہ سامنے آیا ہے۔بورڈ نے سفارش کی ہے کہ نوازشریف کو ہمہ وقت ماہر امراض قلب کی ضرورت ہے ، نواز شریف کی ماضی کی ہسٹری اور موجودہ طبی معائنوں کی رپورٹس مد نظر رکھی جائیں جبکہ بورڈ کی رائے میں نوازشریف کی موجودہ صورتحال ان کے پہلے معالج سے بھی ڈسکس کی جا سکتی ہے. بورڈ نے کہا کہ نواز شریف کی کچھ ادویات تبدیل، کچھ کا اضافہ کیا گیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میاں نواز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول کنٹرول ہے،میاں نواز شریف کے بلڈ پریشر اور شوگر کے باقاعدہ چارٹ بنائے جائیں اورمیاں نواز شریف کو کم نمک، کم چکنائی، کم پروٹین والی غذا استعمال کرنی چاہیئے۔
نوازشریف کو ایسے ادارے میں شفٹ کیا جائے جہاں عارضہ قلب سے متعلق تمام طبی سہولتیں بروقت میسر آسکیں: میڈیکل بورڈ
Feb 08, 2019 | 18:37