ترکی کا امریکی افواج کےانخلاءکےبعدشام میں دہشتگردی کےخاتمے کےلئےکرداراداکرنےکاعزم

Feb 08, 2019 | 20:34

ویب ڈیسک

ترکی نے امریکہ کے شام سے فوج واپس بلانے کے فیصلے کے بعد وہاں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے کردار ادا کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

 انقرہ میں امریکی ایوان تجارت اور امریکن ،ترکش کونسل سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ ان کا ملک تمام دہشت گر د تنظیموں خصوصاً داعش سے نمٹنے کےلئے پرعزم ہے جوخطے اور دنیا کےلئے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نےکہاکہ ترکی، اتحادیوں کے لاجسٹک تعاون سے شمالی شام میں ایک محفوظ علاقہ قائم کرنا چاہتا ہے۔

مزیدخبریں