قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ پابندی کی وجہ سے آرام اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی جس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔'
انہوں نے کپتانی کے لیے حمایت کرنے پر چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی کی سپورٹ سے مجھے حوصلہ ملا اور بطور کپتان اعتماد میں اضافہ ہوا۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کے دوران افریقی باؤلر فلکوایو پر نسل پرستانہ فقرہ کسنے پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ پابندی کی وجہ سے آرام اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی جس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔