اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان کی جانب سے ویزا پالیسی میں تبدیلی کے بعد ملک میں غیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میںآمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دستاویز کے مطابق سیاحتی ویزے کیلئے سب سے زیادہ 24 ہزار 878 درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ نادرا آن لائن ویزہ ایپلی کیشن سسٹم کے ذریعے 89 ہزار 788 ویزا درخواستیں جمع ہوئیں۔ ان میں سے 79 ہزار 620 غیر ملکیوں کو آن لائن ویزا فراہم کیا گیا جبکہ 2 ہزار 988 غیر ملکیوں کی ویزا درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ مختلف وجوہات کی بنیاد پر 3 ہزار 966 غیر ملکیوں کی ویزا درخواستیں مسترد کی گئیں۔
پاکستانی ویزا پالیسی تبدیل، غیرملکی سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد جاری
Feb 08, 2020