معروف مصنفہ محترمہ نثار عزیز بٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

لاہور (نیوز رپورٹر) معروف مصنفہ، ادیبہ محترمہ نثار عزیز بٹ 93 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ باغ جناح کی مسجد میں عالم دین ڈاکٹر عارف رشید نے پڑھائی جس میں سینکڑوں سوگوار بھی موجود تھے۔ نماز جنازہ میں سابق وزیر خارجہ سرتاج عزیز، معروف ادیب اصغر ندیم سید، بیرسٹر اویس عزیز، سابق وزیر قانون احمر بلال صوفی، شاہ ریز روکھڑی، سہیل فضل، شاہد سرتاج، سینیٹر عثمان سیف اللہ، امین سکھیرا، عارف ایوب، لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد ندیم قادری، بلال بٹ، ندیم بسرا، شفیق سلطان، قیصر ندیم، حافظ عمران، شیخ مظہر شفیع سمیت مختلف مکاتب کے کثیر افراد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحومہ کی میانی صاحب قبرستان میں تدفین کی گئی۔ ختم قل آج ہفتہ کو دو بجے دوپہر ان کی رہائش گاہ 35 بی میسن روڈ پر ہوگا، دعا 4 بجے ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن