غالب،فیض احمد فیض‘ صوفی تبسم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نشست

لاہور (کلچرل رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل الحمراء میں نامور شاعر،ادیب ،غالب،فیض احمد فیض اور صوفی تبسم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نشست کا انعقاد کیاگیا ۔الحمراء کے نئے ماہانہ ادبی وثقافتی سلسلے ’نئی راہیں،نئی منزلیں ‘‘کے تحت روشن ستاروں نے اپنی پرفارمنس میں اعلی مثال قائم کی۔نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے الحمراء کے پلیٹ فارم پر سرتال کی ایسی محفل سجائی کہ ہال میں موجود آرٹ سے محبت کرنے والے انہیں داددیئے بغیر نہیں رہ سکے۔چیئرپرسن بورڈآف گورنرز لاہورآرٹس کونسل الحمراء منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمراء اور جی سی یونیورسٹی فنون لطیفہ کے فروغ میں دوطرفہ تعاون سے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں، غالب،فیض احمد فیض اور صوفی تبسم زبان وادب کا اہم حوالہ اور ہماری ثقافتی شناخت کے علمبردار ہیں ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہرعلی خان نے کہا کہ الحمراء مختلف کالج ویونیوسٹیوں کیساتھ مل کر ڈرامہ،موسیقی کی ترویج وترقی میں اہم کردارادا کررہا ہے،نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔نذیراحمد میوزک سوسائٹی کے تحت نوجوان گلوکاروں کاظم رضا، فیضان حیدر،واجد مختار،زاہد ہاشمی،نرگس بتول،زنیب،فضیل ودیگر نے فن کا مظاہرہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن