ؒٓلاہور+اسلام آباد (نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش ٹیم کے اوپننگ بلے باز سیف حسن نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ سیف حسن نے راولپنڈی میں پاکستان کیخلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ سیف حسن ٹیسٹ ڈیبیو کرنیوالے 96 ویں بنگلہ دیشی کھلاڑی بن گئے ہیں۔ گزشتہ سال بنگلہ دیش کی طرف سے 7 کھلاڑیوں نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا ۔