لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) تیسرے پاکستان نیوی انٹرنیشنل ناٹیکل مقابلے 2020 کی اختتامی تقریب کا پاکستان نیول اکیڈمی میں انعقاد کیا گیا، ان مقابلوں میں پاکستان کے علاوہ جرمنی، ترکی، عمان، انڈونیشیا، قطر اور سری لنکا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکش نیول اکیڈمی کی ٹیم 5 سونے کے تمغوں کے ساتھ مقابلوں کی فاتح قرار پائی، ایونٹ میں کشتی رانی، تیراکی، سمندر میں جان بچانے اور سی مین شپ کے مقابل شامل تھے۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہاکہ تقریب کے اختتام پر مقابلوں میں نمایاں کار کردگی دکھانے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔